۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شہر کاظمین میں زائرین اربعین کی خدمت کے لیے آستان قدس رضوی (ع) کے اعزازی کفش داروں کی خدمت کا نواں سال

حوزہ / عراق کے شہر کاظمین میں حرم امام رضا علیہ السلام کے 150 اعزازی کفش داروں کی جانب سے روزانہ عزاداروں کی خدمت میں 27,000 متبرک غذا کی آمادگی اور اس کی تقسیم کی جاتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ نواں سال ہے کہ ایام اربعین کے دوران عراق کے شہر کاظمین میں امام رضا علیہ السلام کے والد اور ان کے فرزند کے حرم مطہر میں حرم امام رضا علیہ السلام کے اعزازی کفش دار حرم رضوی (ع) کی جانب سے موکب کا اہتمام کرتے آ رہے ہیں۔

شہر کاظمین میں حرم امام رضا علیہ السلام کے یہ 150 اعزازی کفش دار جن میں 100 مرد اور 50 خواتین شامل ہیں، روزانہ عزاداروں کی خدمت میں 27,000 متبرک غذا (صبح، دوپہر اور شام) کی آمادگی اور اس کی تقسیم کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .